میکرون

میکرون کی اہلیہ کی آن لائن ہراسگی، فرانس میں دس افراد پر مقدمہ

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)پیرس میں بریجیٹ میکرون کو آن لائن جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں دس افراد پر مقدمہ کیا جا رہا ہے۔

فرانس میں اور اس سے باہر بعض لوگوں کی طرف سے فرانسیسی خاتونِ اول کے خلاف برسوں سے جاری غیر مصدقہ صنفی دعوں کے معاملے میں یہ تازہ ترین پیش رفت ہے۔

بریجیٹ میکرون کے پیدائش کے وقت مرد ہونے کی ایک افواہ آن لائن بہت زیادہ پھیلی اور دہرائی گئی جس کے سلسلے میں انہوں نے اور صدر ایمانوئل میکرون نے جولائی کے آخر میں امریکہ میں ہتکِ عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا۔ پیرس میں ہونے والا موجودہ مقدمہ اسی دوران سامنے آیا ۔