لاہور (رپورٹنگ آ ن لائن ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا کیلئے قواعد اورقانونی امور سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے صحافیوں پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا نجی ٹی وی چینل کی بندش سے ہزاروں خاندانوں کا چولہا بجھ گیا ہے، نیوزچینل کو فوری طور پر بحال کر کے ہزاروں خاندانوں کو فاقوں سے بچا یا جائے