اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم نواز کی میڈیا پر الزام تراشیاں، دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے، ان کو وہی میڈیا اچھا لگتا ہے، جو ان کے گیت گائے، ان کے دور حکومت میں قوم اخبار کا چند صفحات پر آنا ابھی نہیں بھولی۔