لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے سروسز اسپتال میں ایم آئی آر مشین فعال کروا دیں ،
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کو طبی سہولتوں فراہم کرنے والے سروسز اسپتال میں گذشتہ کئی ماہ سے ایم آرآئی مشین خراب تھی، یہ مشین گذشتہ سال ہی منگوائی گئی تھی،ایم آر آئی مشین کی خرابی کی وجہ سے آوٹ ڈور میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریضوں کو ٹیسٹ کے لیے شدید پریشانی کا سامنا تھا۔
میڈیا پر چلنے والی خبر پر صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکشن لیا جس کے بعد سروسزاسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین کو فعال کردیاگیا ہے،ایم ایس سروسز اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تمام لوگ سروسز اسپتال سے فری ایم آر آئی کروا سکیں گے۔