محمد یوسف

میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو مکمل فوکس میں مدد ملے گی، محمد یوسف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کروانا ہے۔ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ 90 اوور بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کے اگلے دو، چار روز میں بیٹرز کو آسٹریلیا کیخلاف تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔