خوب چرچے 118

میچ جیتنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وننگ سیلفیوں کے بھی خوب چرچے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وننگ سیلفیوں کے بھی خوب چرچے ہونے لگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے گزشتہ دو ماہ کے طویل دورے کے دوران تمام تر کامیابیوں کے بعد سامنے آنے والی سیلفیوں کا ایک کولاج شیئر کیا ہے۔کولاج میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد لی گئی .

‘پرفیکٹ’ سیلفی سمیت بنگلادیش میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد کی سیلفی کو حصہ بنایا گیا۔پی سی بی کی شاہین شاہ کی ٹیم کے ساتھ سیلفیوں پر مبنی پوسٹ پر شائقین کرکٹ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں کوئی انہیں سیلفی اِسٹک کہہ رہا ہے تو کوئی یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ شاہین پر تو سیلفی لینا فرض کردینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں