لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
لاہور بورڈ کے تحت پہلے روز دونوں شفٹوں میں مجموعی طور پر پانچ مضامین کے امتحانات ہوئے، مارننگ شفٹ میں عربی اور جغرافیہ کے مضامین جبکہ دوسری شفٹ میں آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ وڈ ورکنگ اور تاریخ مضامین کے امتحانات ہوئے۔دہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ 56 ہزار امیدوار شرکت کر رہے ہیں جبکہ رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 156 امتحانی سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کو خبردار کر تے ہوئے کہاکہ ملوث افراد کو سخت سزائوں کو خود فالو اپ کروں گا ۔وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ بوٹی مافیا کو کنٹرول کرنا مشن ہے، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے، امتحانات شفاف بنانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اب کوئی کسی طالبعلم کا متبادل نہیں ہو سکے گا، نہ حق مار سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سے بھی ہو رہی ہے، اس مرتبہ پرائیویٹ سٹاف بطور امتحانی عملہ تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ امتحانی سنٹرز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیدئیے گئے ہیں، چیف سیکرٹری، کمشنرز، ڈی سیز، سیکرٹریز، چیئرمین ٹاسک فورس خود بھی سنٹرز میں چھاپے ماریں گے








