خوشخبری

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن اینڈونمنٹ فنڈ نے ہونہار طلباء کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔پنجاب ایجوکیشن اینڈونمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ 2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء درخواستیں جمع کروانے کے اہل ہوں گے۔

یتیم طلباء ، گریڈ ایک سے چار کے سرکاری ملازمین کے بچے درخواست جمع کرواسکیں گے جبکہ سرکاری ملازمین کے بچے جنکی تنخواہ 23 ہزار سے کم ہے وظائف کے اہل ہوں گے۔خصوصی اوراقلیتی مذاہب سیتعلق رکھنے والے بچے بھی اپلائی کرسکیں گے ، درخواستیں31مارچ تک پنجاب اینڈونمنٹ فنڈ کے آفس میں جمع کروائی جاسکیں گی۔