فیس بک 258

میٹا، میٹا میٹس، می مارک زکربرگ نے فیس بک اقدار کو اپ ڈیٹ کردیا

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)فیس بک کمپنی کا نام اکتوبر 2021 میں بدل کر میٹا رکھ دیا گیا تھا تاکہ ورچوئل دنیا میٹا ورس کی تشکیل کے لیے اس کا عزم ظاہر ہوسکے۔اب سوشل میڈیا کے سب سے بڑے نام کے اقدار کو بھی نئی شکل دی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک ملازمین کے نام ایک نوٹ میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کمپنی کی چھ اقدار پر روشنی ڈالی۔ان اقدار میں تیزی سے اکٹھے آگے بڑھنا، طویل المعیاد اثرات پر توجہ، بہترین چیزیں تشکیل دینا، مستقبل میں رہنا اور اپنے ساتھیوں کا احترام شامل ہے۔مارک زکربرگ نے خواہش ظاہر کی کہ کمپنی کے ملازمین نئے موٹو میٹا، میٹا میٹس، می کو اپنالیں۔یہ ایک بحری اصطلاح شپ، شپ میٹس، سیلف سے متاثر موٹو ہے۔اسی طرح فیس بک میں ایک بڑی تبدیلی بھی کی گئی ۔

نیوز فیڈ جو اس سوشل نیٹ ورک کا دل ہے، کا نام اب صرف فیڈ رکھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے صارفین کو پلیٹ فارم میں نظر آنے والے مواد کے تنوع کا اظہار ہوتا ہے،سوشل نیٹ ورک کی ری برانڈنگ اور کمپنی کے اقدار کو اپ ڈیٹ کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس بک کس طرح اپنے چہرے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔میٹا کو صارفین کی پرائیویسی کا خیال نہ رکھ پانے، نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد کی روک تھام میں ناکامی پر تنقید کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 2 فروری کو پہلی بار سوشل نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں کمی کا اعتراف کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں