لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا نیا سونگ’’میں نہ جامدی‘‘ نے میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،میوزک چینلز پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا نئے ویڈیو سونگ کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے موسیقی کے دلدادا افراد کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ میوزک ڈائریکٹر ماسٹر عبداللہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ماسٹر عبداللہ نے ماضی کی معروف لالی وڈ فلم ’شریف بدمعاش ‘‘ میں شامل گانے ’’میں نہ جامدی‘‘ کا میوزک ترتیب دیا تھا
جس کو اب گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا اور پروڈیوسر نعمان روف حیدر نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کو ’’ایس ایم‘‘پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے اس گانے کی مقبولیت اور اس کی کامیابی کے حوالے سے میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ک لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللہ کا تیار کردہ میوزک کو ریمکس کر کے ان کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے جس کو میوزک کی دنیا اور میرے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے سوشل میڈیا ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل سائٹس اور میوزک چینلز پر بے حد پذیرائی ملی ہے انہوں نے کہا کہ موسیقی کو لیکر ہمیشہ کوشش رہی ہے اچھا معیاری کام کروں جس طرح اس ویڈیو کا رسپانس مل رہا ہے اپنے تمام میوزک کے دلدادا افرادمداحوں کی شکر گزار ہوں جو اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔