لیونل میسی 70

میسی نے امریکی فٹبال لیگ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)فٹبال کے عالمی اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹبال لیگ کا ”سب سے قیمتی کھلاڑی” (ایم وی پی) ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میسی نے یہ ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ جیت کرنئی تاریخ رقم کردی ہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ امریکی لیگ میں لگاتاردوبارایم وی پی ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ۔رپورٹس کے مطابق میسی کی شاندار پرفارمنس، ان کے گول اسکورنگ ریکارڈ اور کھیل میں مسلسل بہترین کارکردگی نے انہیں اس ایوارڈ کا حقدارٹھہرایا۔

گزشتہ سیزن میں بھی میسی نے میدان میں اپنی مہارت اور ٹیم کے لئے کلیدی کردارادا کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا تھا۔امریکی لیگ حکام نے میسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے نہ صرف لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بھی قائم ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں