اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) سال 2020ء کے ابتدائی 6 ماہ میں میزان بینک لمیٹڈ کی آمدنی میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کے لئے بینک کا منافع 11.583 ملین روپے
تک بڑھ گیا اور اس عرصہ کے لئے بینک کی فی حصص آمدن 8.97 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا
جون 2019ء کے لئے میزان بینک لمیٹڈ کو 7.004 ملین روپے کی آمدنی ہوئی تھی اور بینک کی فی حصص آمدن 5.42 روپے
رہی تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران میزان بینک لمیٹڈ کے
منافع میں 4.579 ملین روپے یعنی 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔