اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعظم ‘ سینئر سیاست دان میر ظفر اﷲ خان جمالی سے پاکستان تحریک انصاف کے
سینئر سیاسی رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے
امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی اب صحت میں بہتری آنے کے بعد
اسلام آباد آئے جہاں پر بلوچستان ہاﺅس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلو چستان کے کم ترقی یافتہ
علاقوں کے منصوبو ں پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بلوچستان کے کم
ترقی یافتہ علاقوں کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے آپ سے بھی تجاویز لیتی رہے گی جن پر عمل کیا جائے گا ۔