میر شکیل

میر شکیل کے”پورس کے ہاتھی”جنگ اخبار کے رپورٹر نے اپنے ہی ایڈیٹر انچیف کے خلاف خبر شائع کردی

رپورٹنگ آن لائن۔۔

جنگ ، دی نیوز اور جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمن کے خلاف ان کے اپنے اردو اخبار جنگ اور انگریزی اخبار The News میں خبر شائع ہوئی ہے۔

ادارے کے رپورٹر نے نیب اور صوبائی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے سے خبر دی کہ نیب کے کہنے پر ایکسائز نے 384گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

20 مئی 2021 کو جنگ اور دی نیوز میں نمایاں طورپرشائع ہونے والی خبر کو رپورٹر نے کریڈٹ لائن کی بجائے بائی لائن(اپنے نام کے ساتھ) شائع کیا۔

خبر میں نیب احکامات کی روشنی میں جن ملزمان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی ان میں سے اہم اور چیدہ چیدہ افراد کا ذکر کیا گیا

خبر میں جنگ ، دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف کا نام براہ راست استعمال نہیں کیا گیا البتہ میر شکیل الرحمن کے خلاف نیب کے ریفرنس اور شریک ملزمان میاں نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول وغیرہ کا ذکر کیاگیا کہ ان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔ البتہ یہ بیان نہیں کیا گیا کہ گاڑیوں کی معطلی میر شکیل الرحمن کے خلاف نیب کے ریفرنس میں ہوئی ہے۔