عمران عباس

میرے کام کا اصل کریڈٹ مداح ہیں، عمران عباس

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ مداح میرے کام کا اصل کریڈیٹ ہیں۔عمران عباس اکثر ہی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی ہے۔عمران عباس نے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہونے پر اپنے مداحوں کی اس بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ 6 ملین فالوورز ہونے پر اپنے ہر ایک مداح کے دل سے شکر گزار ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے کام کا کریڈیٹ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔