محمود خان

میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا،محمود خان

سوات (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ میرے پاس لسٹ ہے کس نے کس طرح کمٹمنٹ کر کے الیکشن جیتا۔

وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشارے بہت مل رہے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک الگ سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چار پانچ گروپس بنے ہیں جو آپسں میں لڑ رہے ہیں۔سابق وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پرویز خٹک کا پی ٹی آئی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، جہاں چاہے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ علی امین کی حکومت خود کچھ کر نہ سکی، میرے دور کی اسکیمیں بند کر دیں، صوبے کے 70 فیصد علاقوں میں امن نہیں ہے، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔محمود خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی واحد ادارہ ہے، جس پر عوام کی نظریں ہیں، وفاقی حکومت صوبیکو واجبات نہیں دے رہی۔