شان 141

میرے والد نے کشمیر ،فلسطین کے موضوع پر فلمیں بنائیں ‘ شان

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ میرے والد نے کشمیر اورفلسطین کے موضوع پر فلمیں بنائیں اور امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی ، اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے اپنے والد کی طرح کام کیوں نہیں کیا تومیر اجواب ہوتا ہے میں نے ان کی فلموںکا انجام دیکھ لیا تھا۔ ایک انٹر ویو میں شان شاہد نے کہا کہ میرے والد نے اس دور میں فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے کردار تخلیق کئے جب ان پر بات کرنے کا رجحان ہی نہیں تھا ، انہوںنے اس کے ذریعے امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی ،ایک وقت میں نے دیکھ لیا تھا اس معاشرے میں جھوٹ بولنا ہی بہتر ہے اور آپ جھوٹ ہی بولتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کرنے سے پہلے مجھے پنجابی فلموں کا بالکل بھی پتہ نہیں تھا کہ اس میں ہیرو سے کیا تقاضہ کیا جاتاہے ، اس لئے میں نے اکمل صاحب ،سدھیر صاحب اور سلطان راہی صاحب کی فلمیں دیکھنا شروع کیں ، یہ لوگ اصل میں ہماری لائبریری ہیں اور میںنے ان کی فلمیں دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ۔انہوںنے کہا کہ میں نے پنجابی فلموںمیں اکمل صاحب اور سدھیر صاحب کی ٹون لی جبکہ باڈی لینگوئج سلطان راہی صاحب مرحوم کی طرح رکھی ۔انہوںنے کہا کہ آج بھی سینئرز کے ساتھ نشستیں ہوتی ہیں اور میں ان سینئرز کی اجازت کے بعد ان کا دوست بن گیا ہوں اور ان کی محفلوں سے بڑا محظوط ہوتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں