واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے صدر ٹرمپ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ امریکہ نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
بیان کے مطابق یہ بمباری گزشتہ روز کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلد ٹرمپ کی طرف سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ‘ ٹروتھ ‘ پر کہا گیا ہے ‘داعش کے سینیئر منصوبہ سازوں اور دوسرے دہشت گردوں پر بمباری کا حکم دیا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ بمباری صومالیہ میں داعش کے مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ مراکز پنٹ لیند کے علاقے میں گولیس کے پہاڑوں میں قائم تھے ، جہاں انہوں نے نیم خود مختار علاقے میں سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں۔