شیر افضل مروت 39

میرے بیٹے کی جانب سے آئی فون کی خواہش پر علی امین نے10لاکھ روپے دیدئیے’شیر افضل مروت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور کی سخاوت کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے ۔

شیر افضل مروت نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی خوبی تھی جب بھی کوئی شخص امداد کے لئے ان سے رابطہ کرتا تو وہ لاکھ یا کروڑ دینے میں سوچتے نہیں تھے۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ ایک بار میں اپنے سات سالہ بیٹے بہرام کے ہمراہ خیبر پختوانخواہ ہائوس میں علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے لئے گیا۔

علی امین گنڈا پور نے میرے بیٹے سے پوچھا آپ کو کیا لے کر دوںجس پر میرے بیٹے نے کہہ دیا آئی فون 17پرو میکس لے دیں،گنڈپور نے بغیر کسی سوچ میں پڑے پانچ ، پانچ ہزار کے نوٹوں کی دو گڈیاں میرے بیٹے کو دیدیں ، جس پر میں نے انہیں منع بھی کیا لیکن انہوں نے وہ میرے بیٹے کو دیدئیے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میرا بیٹا جب بھی خیبر پختوانخواہ ہائوس کے قریب سے گزرتا تھا تو کہتا تھاکہ وہاں چلیں ،علی امین جب بھی میرے بیٹے کو ملے لاکھ سے کم نہیں دیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں