ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)ماضی کی معروف اداکارہ، معروف سکرین رائٹر سلیم خان کی دوسری بیوی اور سلمان خان کی سوتیلی والدہ ہیلن خان نے کہا کہ ان کی سلیم خان سے پہلی ملاقات 1963ء میں فلم کابلی خان میں کام کے دوران ہوئی، ان کے مطابق وہ فلم کی ہیروئین اور سلیم خان ولن تھے۔
سلیم کے بیٹے اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان کیساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ہیلن نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کے باوجود میں نے کبھی سلیم خان کی موجودگی کو نوٹس نہیں کیا، بعد میں انہیں اندازہ ہوا کہ سلیم خان کافی اچھے نظر آتے ہیں۔تاہم ایک دن کام کے دوران سلیم خان نے فلم کے ہیرو اجیت خان سے کہا کہ یہ میڈم تو کسی کو دیکھتی بھی نہیں اور نہ ہی وش کرتی ہیں تو اجیت نے کہا کہ پوچھو مت یہ سب لوگوں کو فرنیچر کی طرح دیکھتی ہیں۔