کابل ( ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خود کو حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ طالبان نے ڈاکٹر عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی صحافی نوین کپور نے ٹویٹ کیا کہ چند منٹ پہلے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اس خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس صحافی سے کہتا ہوں کہ وہ پیشہ ورانہ انداز میں کام کریں اور شائع کرنے سے پہلے حقائق کو چیک کر لیا کریں۔