حمیمہ ملک

میری کامیابی صرف اللہ کی وجہ سے ہے، حمیمہ ملک

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اْنہیں صرف اللہ تعالیٰ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اْنہوں نے لکھا کہ ‘اْن کی کامیابی کی وجہ اللہ تعالیٰ ہیں اور اْنہوں نے یہ بات اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان سے سیکھی ہے۔

‘اداکارہ نے لکھا کہ ‘میں وہ باتیں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں نے محسوس کیں۔’ اْنہوں نے کہا کہ ‘مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ‘کْول’ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے۔’حمیمہ ملک نے کہا کہ ‘شائستہ بنیں، مہربان رہیں، اپنے نفس کا بہتر ورڑن بنیں، اپنے اندر روحانی محبت پیدا کریں’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم سب کے لیے ایک وقت مقرر ہے لہٰذا اْس وقت کے آنے سے پہلے خود کو بہترین بنالیں۔’