صائمہ خان

میری کامیابیوں کا راز محنت اور لگن ہے،صائمہ خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فلم و سٹیج کی مایہ ناز اداکارہ ،صائمہ خان کا کہناہے کہ مجھے میرے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،جو لوگ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں ان کو دوسروں کی برائیوں کی فرصت نہیں ہوتی، انہوں نے کہاکہ میرانام اور کام ہی میری پہچان ہیں ،

صائمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ میری کامیابیوں کا راز محنت اور لگن ہے فنی سفر کے آغاز سے ہی کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں یہ میرے لیئے بہت بڑی گڈ لک ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ میاری پروجیکٹ میں کام کیا دس بیس ہزار جیب میں رکھ کر پروڈیوسر بننے والوں کی کبھی بات نہیں سنی ایسے لوگ فیک ہوتے ہیں۔