اداکاراحسن خان 192

میرا کبھی کوئی سکینڈل بناہے اور نہ ایسی کوئی خواہش ہے’ احسن خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ دل میں جس بھی چیز کی خواہش ہوئی خدا نے وہ مجھے عطا کی ہے اور اس پر میں اس ذات کا جتنا بھی شکراداکروں وہ کم ہے ، ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہ کروں جس سے تنازعات کا شکارہونا پڑے ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ میں دل کا صاف ہوں ، جو بات میرے دل میں ہوتی ہے وہی میری زبان پر ہوتی ہے ۔لوگ کامیابی کے لئے دوہرا معیار اپناتے ہیں جبکہ میری سوچ اس کے برعکس ہے کہ انسان کو ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے والا اور اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ احسن خان نے کہا کہ کبھی کوئی سکینڈل بناہے اور نہ ایسی کوئی خواہش ہے،میں صرف اپنے کام پر توجہ مرکوزرکھنا چاہتاہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں