یاسر نواز

میرا پہلا آڈیشن ندا کے والد نے لیا تھا اور مسترد کر دیا تھا، یاسر نواز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کا سب سے پہلا آڈیشن اْن کی اہلیہ، میزبان ندا یاسر کے والد نے لیا تھا اور مسترد کر دیا تھا۔یاسر نواز کے سوشل میڈیا پر اس وقت چند مختصر سے ویڈیو کلپس خوب وائرل ہو رہے ہیں جس میں سے ایک نہایت دلچسپ ہے اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔یاسر نواز کا ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ ‘اْنہوں نے جب ایکٹنگ کیلئے پہلا آڈیشن دیا تھا تو ندا یاسر کے والد کاظم پاشا اْن کا پہلا آڈیشن لینے والے ڈائریکٹر تھے، وہ نیوی پر بننے والے ایک ڈرامے کا آڈیشن لے رہے تھے’۔

یاسر نواز نے بتایا کہ ‘اْنہیں ایک سکرپٹ دیا گیا تھا کہ یہ کیمرے میں بولنا ہے، اْنہیں جملے بھی یاد تھے مگر جیسے ہی کیمرہ آن ہوا اْن کے دل کی دھڑکن تیز اور ہاتھ پائوں ٹھنڈے پڑ گئے تھے’۔اْنہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ‘اْن کے چہرے پر یہ بات واضح تھی کہ وہ بہت زیادہ نروس ہو رہے ہیں، اس دوران کاظم پاشا یعنی کہ ندا یاسر کے والد نے اْن کے والد سے کہا کہ یہ بچہ اداکاری میں ابھی کمزور ہے اور یہ کہہ کر ندا یاسر کے والد نے انہیں ریجیکٹ کر دیا تھا’۔