ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈاداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے، میرا موازنہ شکیرا، کم کارڈیشین، جینیفر لوپیز سے کریں، اروشی روٹیلا سے نہیں، میں ان کی طرح جھوٹ نہیں بولتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اداکارہ اروشی روٹیلا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر غصے کا اظہار کیا ہے اور اپنے نئے گانے ضرورت کی تشہیری تقریب کے دوران اپنے مہنگے زیورات کی نمائش بھی کی ہے۔اداکارہ فی الحال اپنے حالیہ گانے کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک تشہیری تقریب کے دوران وہ اپنے زیورات کی نمائش کرتی ہوئی نظر آئیں، جن کے بارے میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔
تقریب کے دوران راکھی ساونت نے لہنگا چولی زیبِ تن کیا ہوا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے سنہری ہیڈ پیس اور چمکدار چاندی کا ہار پہنا ہوا تھا، انہوں نے دعوی کیا کہ ہیڈ پیس کی قیمت 50 کروڑ روپے اور ہار کی قیمت 20 کروڑ بھارتی روپے ہے۔بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر راکھی ساونت نے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اروشی روٹیلا کی طرح جھوٹ نہیں بولتی۔
راکھی ساونت نے اروشی روٹیلا سے کسی بھی مقابلے کو رد کر تے ہوئے کہا کہ آپ میرا موازنہ برٹنی اسپیئرز، جینیفر لوپیز، شکیرا، پیرس ہلٹن اور کم کارڈیشن سے کریں، آپ کو گِھسا پٹا بس ایک ہی نام مل جاتا ہے، مجھے پتہ ہے کہ ان کا گانا عبیدی دابیدی تھا، لیکن وہ دابیدی دابیدی ہو گیا۔