فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میراں والا بنگلہ میں خواتین کے ایک اور کالج کا افتتاح میری سالگرہ کا تحفہ ہے، اپنے علاقے کے ہر بچے کو خصوصا ہر بچی کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنامیرا عزم ہے،صحت مند پڑھی لکھی عورت معاشرہ کو شعور و ترقی بخشتی ہے،اب میری ہر بیٹی پڑھے گی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںشہباز گل نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کا جنہوں نے تعلیم کے سلسلے میں ہمارے علاقے کے سکول اور کالجز پر خاص توجہ عنائیت کی۔ یقین رکھیئے میری ہر بچی جو اس کالج سے مستفید ہو گی وہ ہر شعبہ زندگی میں قوم کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرے گی۔