محمد برجیس طاہر

میاں نواز شریف میرے قائد، پارٹی ڈسپلن پر کوئی کمپرومائز نہیں، برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں اور پارٹی ڈسپلن پر کوئی کمپرومائز نہیں ہے.

ہوتا وہی ہے جو میرے خدا کو منظور ہو ،میاں نوازشریف اورپارٹی کے حوالے سے میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ا سکتی، ہمیشہ پارٹی ڈسپلن رولز اینڈریگولیشن کی پابندی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی سمندر ہوتی ہے پارٹی میں رہنا ہو تو عہدے کوئی حیثیت نہیں رکھتے،ڈسپلن پر عمل پیرا ہونا پڑتا ہے عہدے داروں کے لیے پارٹی ڈسپلن کی پابندی لازم و ملزوم ہوتی ہے.

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پیسہ کی سیاست نہیں کرتے یہ ہماری پارٹی کا کلچر نہیں ہے،عوامی خدمت دل وجان سے مقدم ہے۔ لوگ ذاتیات کو سامنے رکھتے ہوئے پارٹی کو استعمال کرتے ہیں پارٹی ڈسپلن کا تقاضہ یہ ہے کہ عوامی محبتوں سے 94 ہزار ووٹ حاصل کرنے کے باوجود پارٹی کے حوالے سے کسی بھی سوال پر نو کومنٹس۔ اللہ تعالی کی ذات نیتوں کے حال بہتر جانتے ہیں ہمیشہ میاں نواز شریف کی زندگی کی دعا مانگی ہے۔

سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہا۔ پارٹی میں مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) ہونے کے باوجود پارٹی ڈسپلن کی پابندی اور خدا کی رحمت پر امید رکھتا ہوں. چوہدری برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے احکامات پر من وعن عمل پیرا ہیں ۔محنتی کارکن پارٹی کا سرمایہ اور پہلی صفوں کی زینت بنتے ہیں۔کارکنوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ منافقین خود بخود دوڑ جائیں گے انشااللہ میرے خدا نے چاہا تو علاقہ کومنافقین سے پاک کر دیں گے وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔