این سی او سی

میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بے ضمیر ہے، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بے ضمیر ہے، اشرافیہ اپنے ذاتی مفاد کےلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور قوم آج تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔