اسد عمر 186

میاں صاحب کوکوئی سمجھائے عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کوعزت دی،اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کوکوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کوعزت دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسد عمر نے استفسار کیا کہ 2018ء-04 کے الیکشن میں ووٹ کو جتنی عزت ملی کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب پر کہا کہ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے کہ عوام نے 2018ء-04 کے الیکشن میں واقعی ووٹ کو عزت دی اور سمجھ بوجھ کر ووٹ کا استعمال کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سمجھ بوجھ کر ووٹ کے استعمال کا نتیجہ یہ نکلا کہ میاں صاحب اقتدار سے فارغ ہوئے اور انہیں جعل سازی کر کے ملک سے بھاگنا پڑا۔انہوں نے استفسار کیا ووٹ کی اتنی عزت کافی نہیں یا مزید عزت افزائی کی ضرورت ہے؟اس سے قبل اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہا تھا کہ اے پی سی فیصلہ کْن موڑ پر ہو رہی ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا سنگین جرم ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے، ہماری جدوجہد عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں