ریمبو 162

میاں بیوی ایکدوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اس لئے زندگی پر سکون گزر رہی ہے’ ریمبو

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارافضل خان( ریمبو) نے کہا ہے کہ ہم میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اس لئے زندگی بڑی پر سکون گزر رہی ہے ، شادی کو 22سال کا عرصہ ہو گیا ہے اور اپنی شادی زندگی زندگی سے مطمئن ہوں ،ہمارے بعد شاید ابھی تک فلم انڈسٹری میں کسی اداکار یا اداکارہ شادی کے بندھن میںنہیںبندھے ۔ ایک انٹرویو میں ریمبو نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری میں آیا تو سب ہیروئنوں کا بھائی تھا اور جو بھی اداکارہ ہوتی تھی وہ ریمبو بھائی ریمبو بھائی کہہ کر پکارتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم میاںبیوی ایک ہی فیلڈ سے تھے اس لئے میری اہلیہ کو معلوم تھاکہ میںرات کہاں ہو سکتاہوں اس لئے رات کو دیر سے آنے پر کبھی بد مزگی نہیں ہوئی۔ پر سکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے میاں بیوی کاایک دوسرے کو سمجھنا اورایک دوسرے پر اعتماد کرنا نا گزیر ہے اور تبھی شادی شدہ جوڑے کی زندگی اطمینان سے گزرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں