راولاکوٹ (رپورٹنگ آن لائن )وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حلیم اور ڈاکٹر افتخار کا مشن پورا کرنا ہے ان میں لوگوں کے لیے تڑپ تھی وہی ہمارا مقصد ہونا چاہئے جب دلچسپی سے کام کیا جائے تو سیاسی مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔
تولی پیر روڈ کی تعمیر شروع کی تو سردار یعقوب مجھے مبارکباد دینے میرے دفتر پہنچ گئے مجھے وزارت عظمیٰ ملی ہے لیکن لگ یہ رہا ہے کہ مجھے ولایت مل گئی ہے یہاں کے لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ میانوالی والے نے مجھے وزیر اعظم بنا دیا نہ میں پی ٹی ۔آئی کا صدر تھا نہ میں نے تحریک انصاف بنائی میں مسکینوں اور درویشوں کا وزیر اعظم ہوں میرے دروازے ہر فرد کے لیے ہر وقت کھلے ہیں میرے ساتھ تعاون کیا جائے تا کہ کل جب وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوں تو راولاکوٹ کے لوگوں کو یہ طعنہ نہ دے سکے کہ ان کا وزیر اعظم نااہل تھا ڈاکٹر حلیم سے میں نے دوستی نبھائی جب میں وزیر بنا تو عتیق خان سے ڈاکٹر حلیم کو جھنڈی دلوائی تا کہ ان کے ساتھ کابینہ میں صحیح کام کیا جا سکے میں بھی زمانہ طالب علمی میں بھٹو کا کارکن رہا ہوں جب پہلی دفعہ ذولفقار علی بھٹو راولاکوٹ آئے تو مرحوم آزاد خان کے ساتھ جن چار لوگوں نے ان کا استقبال کیا ان میں میں بھی شامل تھا ۔
جنت حسین شیرو جیسے دیداور لوگوں کے ساتھ میں نے زمانہ طالب علمی گزارا اور یہ لوگ میرے سنگی رہے ان کی قربت کی وجہ سے میں آج یہاں ہوں۔پرل ویلفیئر ایسو سی ایشن نے نام کمایہ ہے اس کا کریڈیٹ ڈاکٹر حلیم اور ڈاکٹر افتخار کو جاتا ہے لیکن یہاں پرل ترقیاتی ادارہ کے نام سے ایک ادارہ بھی ہے جو آج تک فنڈ تک جنریٹ نہیں کر سکا راولاکوٹ دریک ڈیم میں جلد صفائی شروع کروائی جا رہی ہے اور متاثرین زمین کے لیے معاوضوں کی رقم کا بھی انتظام کر دیاہے تا کہ راولاکوٹ میں پانی کامسلہ حل ہو جنرل حیات کے زمانے سے لےکر آج تک راولاکوٹ کے لوگ پانی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں آئے روز راولاکوٹ میں ہڑتالین اور جلسے جلوس نیک شگون نہیں ہیں احتجاج ،ہڑتالوں اور تالہ بندیوں کا سلسلہ فوری ختم کرنا ہو گا ۔
نیئر ایوب مختلف محکموں کے ساتھ وزراءبلا کر لوگوں کے مسائل اور شکایات سے آگاہی حاصل کریں تا کہ لوگوں کی مشکلات کا خاتمہ ہو جو محکمہ اور ذمہ داران شکایات کا ازالہ نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کروں گا جگہ جگہ ریت بجری کے ڈھیر پڑے ہیں ۔تجاوزات قائم ہوئی ہیں اس سب کو فوراً اٹھا دینا چاہیئے ۔چھوٹاگلہ یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر فوری طور پر شروع ہونے والی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر بھی شروع ہو گئی ہے ۔ہجیرہ میں ایک ڈائیلائسز سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ چرب زبانی اور تقریروں سے لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ۔دو روز پہلے عمران خان سے ملاقات میںہر شہر میں ریڑھی بانوں کے لیے علیحدہ جگہ محتص کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پانچ سو ارب کا پیکج ملنے والا ہے ہر سال ایک کھرب روپیہ لوگوں کی ترقی کے لیے خرچ کریںگے عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں انہوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔پرل ویلفیرءکے لیے ایک ایمبولینس مہیا کی جائے گی اور گرلزڈگری کالج دریک کے تمام جملہ مسائل فوری حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت ڈاکٹر محمد حلیم خان اور ڈاکٹر افتخار اکبر کی برسی پر منعقد ہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کیا ۔بعد ازاں عبدالقیوم خان نیازی نے ڈاکٹر حلیم خان کے گھر پر تکلف کھانے میں شرکت کی۔