نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی چائلڈ رائٹس کمیٹی کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت سے اب تک 75 بچے ہلاک اور ایک ہزار گرفتار کرلئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد بچوں کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بچوں کو روزانہ بلا امتیاز تشدد، فائرنگ اور من مانی گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میانمار میں بحران جاری رہا تو بچوں کی ایک پوری نسل ہر طرح کے نتائج بھگتنے کے خطرے کے زد پر ہوگی۔واضح رہے کہ 18 غیر جانبدار ماہرین نے یو این چائلڈ رائٹس کمیٹی کی رپورٹ مرتب کرنے میں حصہ لیا۔









