لندن(رپورٹنگ آن لائن)میئر لندن صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹریفک فیس میں مکمل رعایت ختم کردی، آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹریفک فیس لاگو ہوگی۔
ٹرانسپورٹ فار لندن کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سڑکوں پر دبا بڑھ رہا تھا، اس لئے پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔میئر لندن نے چارج میں بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے،
نئی پالیسی کے تحت روزانہ چارج 15 پائونڈ سے بڑھا کر 18 پائونڈ کر دیئے گئے ہیں، جس کا اطلاق مقررہ اوقات میں وسطی لندن میں گاڑی چلانے والوں پر ہوگا، حکام کے مطابق اضافی آمدن کو پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلنگ اور ماحول دوست منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔









