میئر کراچی

میئرکراچی کی ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)بلدیہ عظمی کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے کیے جائیں گے۔میئر کراچی نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے سے متعلق قرارداد آئندہ کونسل اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔مرتصی وہاب نے کہاکہ بلدیہ عظمی کراچی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، شہری شہر میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔