مہک نور

مہک نورنے عیداالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم ”میلہ ”کی شوٹنگ مکمل کر ادی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) ناموراداکارہ مہک نورنے عیداالاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم ”میلہ ”کی شوٹنگ مکمل کر ادی ۔ مہک نور نے شمالہ علاقہ جات میں فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا جبکہ فلم کا کچھ کام لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں مکمل کیا گیا۔ ان کے ہمراہ ارباز خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار شان زیب اور پروڈیوسر میر پوری ہیں۔ فلم عید الاضحی پر سینما گھروںکی زینت بنے گی ۔