نیویارک(رپورٹںگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی یورپ میں سیر و تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں یورپ میں مختلف مقامات پر سیر سپاٹے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک تصویر میں اداکارہ ہوٹل میں موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ ٹرین میں سفر کررہی ہیں۔مہوش حیات کو ایک اور تصویر میں کبوتروں کو دانا کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر کومداحوں کے ساتھ ادکارہ حرا مانی نے پسند کیا اور لکھا کہ بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔