مہوش حیات 160

مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو نے شوبز شخصیات کے دل جیت لئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ مہوش حیات کی وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے رقص کو بہترین قرار دیا۔حال ہی میں مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی، جسے کافی لوگوں نے پسند کیا۔اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار ‘گویون’ کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ‘ہارٹ بریک اینورسری’ گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ باتھ روم میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے رقص کو شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی سراہا۔مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔عام افراد اور مداحوں نے بھی ان کی ویڈیو کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں