کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ڈرامہ وفلم انڈسٹری کی مایہ نازاداکارہ وماڈل مہوش حیات سوشل میڈیا پر تنقید کی کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کی وجہ سے اداکارہ تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔واضح رہے اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔