لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں مہنگی بجلی
صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی
ہونے سے ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی بڑھ رہی ہے نیز ملکی اشیاء مہنگی ہونے سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں
کمی سے ملکی برآمدات بھی کمی کا شکار ہیں انہوں نے نیپرا کی جانب سے پچھلے کئی ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کے بعد
نیپرا کی جانب سے جولائی کے بلوں میں 68پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا
ہے کہ نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافوں کا سلسلہ ختم کیا جائے کیونکہ حکومت نے آئی پی
پیز اور ونڈ انرجی پاور کمپنیوں سے بجلی سستی کرنے کے معاہدے کرلیے ہیں اس لیے آئی پی پیز معاہدوں کے مطابق بجلی فی یونٹ
سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عوام کور یلیف دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے
صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول
ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ مسترد کردے اور معاہدوں کے تحت عوام کو بجلی سستی کرنے
کے فارمولہ پر عملدرآمد کروائے۔