فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ مہنگا ئی عوام کا سب سے بڑا سر درد ہے بدترین مہنگا ئی عمران نیازی کے گلے پڑ گئی گھبرا نہ نہیں کا نعرہ لگانے ولا خود گھبراہٹ کا شکار ہو گیاحکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے نیب کو وزیراعظم کا ذیلی دفتر بنا یا جا رہا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ آئین قانون سے فرار ہے سینٹ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھر پور مخالفت کر یں گے
میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کی بلند ترین مہنگا ئی کی لپیٹ میں ہے ہر ہفتے منی بجٹ لا یا جا رہا ہے ملک آئی ایم ایف کے حو الے کر دیا گیامہنگا ئی ہی عمران خان کے گلے پڑ گئی گھبرانا نہیں کا نعرہ لگانے والا اب خود گھبراہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں نیب ترمیمی بل پاس نہیں ہو نے دیں گے حکومتی بل کی بھر پور مخالفت کر یں گے ایک منصو بے کے تحت نیب کووزیر اعظم ہاﺅس کا ذیلی ادارہ بنانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے جو کہ آئین اور قانون سے راہ فرار ہے اس پر سلیکٹڈ کو لینے کے دینے پڑ جا ئیں رسوا ئی اور پسپا ئی اب عمران نیازی کا مقدر بن چکی ہے عوام اپنے ٹی وی آن رکھیں جلد بریکنگ نیوز آنے والی ہے ۔