شازیہ مری

مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کر لے گیا ہے،شازیہ مری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سیلاب عوام کو بہا کر لے گیا ہے،گیس، بجلی کی آئے روز قیمت میں اضافے کے بعد اب چینی بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم کے ریلیف پیکج میں غریب عوام کےلئے کچھ بھی نہیں تھا،وزیراعظم نے اپنی تقریر میں عوام کو صرف یہ بتایا کہ پٹرول مہنگا ہو گا، بجلی مہنگی ہو گی، گیس مہنگی ہو گی اور چینی، آٹا دستیاب ہی نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کی یہ حکومت عوام دشمن ہے،جس نے ملک کی معیشت کا بٹھہ بٹھا دیا ہے، جس کے اثرات عوام کئی سالوں تک محسوس کرتے رہیں گے