مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے، ترجمان (ن) لیگ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ کی یقین دہانی، کمیٹی،جھوٹ کی کوئی نئی کہانی نہیں بلکہ قوم کو آپ سے صرف نجات چاہئے ۔

جمعہ کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو آپ سے نجات چاہئیے ،مہنگائی سے نجات کا واحد زریعہ عمران صاحب سے نجات ہے، عمران صاحب اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں ، عوام کو آپ کا استعفی چاہئے عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور اور آٹاچینی دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن وزیراعظم ہاﺅس میں کریںعمران صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں، منافع خور، ذخیرہ اندوز اور چوروں کا ٹولہ نظر آجائے گا،عمران صاحب منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون نہیں ہوسکتا کیونکہ انہیں آپ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے این آر او دے دیا ہے ،

عمران صاحب آپ صرف اپنے مافیاز، اے ٹی ایمز کے لئے فلاحی منصوبے یقینی بناسکتے ہیںعمران صاحب آپ نے مہنگائی سے عوام کی جان نکال دی ہے عمران صاحب نے اپنے مافیاز اور اے ٹی ایمز کوآٹا چینی دوائی گیس بجلی لوٹنے کا لائسنس دیا مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے، اس کی سرپرستی اور اپنے ہاتھوں منظوری دینے والے سے قوم کو نجات چاہئے عمراان صاحب قوم جان گئی کہ آپ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اے ٹی ایمز اور مافیاز کی جیبیں بھرنے کو یقینی بنارہے ہیں۔