اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ملک تباہی کے زمہ داران نون لیگی فلاسفر ہیں، خزانے اور عوام پر پڑنے والے اس بوجھ کی زمہ دار نااہل لیگ ہے، مہنگی بجلی کے منصوبے نااہل لیگ کے تحفے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا نااہل میاں کی سیاست کا محور عوام نہیں بلکہ مال بٹورنا تھا، بجلی کے معاہدوں کے ذریعے نون لیگ نے عوام پر ظلم کیا، غیر حقیقی معاہدوں کے ذریعے پاور سیکٹر کو گروی رکھ دیا گیا، تحریک انصاف نے آئی پی پییز کے ساتھ معاہدے تبدیل کر کے ریٹس کم کروائے، ان ریوائز معاہدوں کی بدولت اگلے پندرہ سالوں میں 800 ارب روپے کی رعایت ملی۔