اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی، اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔
