انسدادمنشیات

مہنگائی اورکرپشن کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں،وفاقی وزیر انسدادمنشیات

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسدادمنشیات اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اورکرپشن کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔

ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کےافتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے اعجازشاہ نے کہا کہ مہنگائی اورکرپشن کے خاتمے کےلیے دن رات کوششیں کی جاری ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کی لوٹ کھسوٹ کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے حکم پرضلع ننکانہ کوایل ڈی اےسے نکال دیاجائےگا ۔ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے کےلیے کمیونٹی پولیس وقت کی اہم ضرورت ہے۔