اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی، پٹرول بم، بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50روزہ دور حکومت میں 5غیر ملکی دورہ کئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان مشکلات میں ہے،
مہنگائی،پٹرول بم،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے ، ایسے میں شہبازشریف نے50روزہ دور حکومت میں 5 غیر ملکی دورہ کئے، جس میں 11 روز پاکستان سے باہر گزارے اور لندن میں سزایافتہ اشتہاری نواز شریف کوملنے گئے۔
ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ 18فروری کوفرد جرم عائد ہونا تھی، 4ماہ ہونے کو ہیں فردجرم موخر کی جارہی ہے، شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کافیصلہ بغیرتعطل کے آناچاہیے، سپریم کورٹ سوموٹو لے چکا ہے،کرپشن کیسزکا فیصلہ بغیرتعطل آناچاہیے۔