بیروت ( نمائندہ خصوصی)لبنانی صدر جوزف عون نے کہاہے کہ “ہمیں اندیشہ ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔
اس حوالے سے لبنان کا جواب متحد اور جامع قومی موقف کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اہم چیز اسرائیلی انخلا ہے، حزب اللہ کے ہتھیار کا معاملہ لبنانیوں کے متفقہ حل کے ضمن میں آتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جوزف عون نے فائر بندی معاہدے کے سرپرستوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مہلت ختم ہونے سے قبل اسرائیل کو جنوبی لبنان سے انخلا پر مائل کرنے میں لبنان کی مدد کریں۔