اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو جسمانی اذیت کے خلاف مسودہ قانون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل تیز بنانے کی ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں جسمانی اذیت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسمانی اذیت اسلام کی روح سے متصادم، آئینِ پاکستان اور ان عالمی قانونی معاہدوں کے بھی خلاف ہے جس کا ہم حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔