فیاض چوہان 261

مکس اچار پارٹی کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے، فیاض چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ مکس اچار پارٹی کی آشا،تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکا ہے۔ان کی آشا اور خواہش این آر او کی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مکس اچار پارٹی کی آشا تماشہ اور بھاشا سارا پاکستان جان چکاہے۔ان کی آشا اور خواہش این آر او اور نیب ریفرنسز سے چھٹکارا ہے۔ان کا سارا تماشہ کرپشن لوٹ مار اور منی لانڈرنگ سے بچنے کیلئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آشا،تماشا اور بھاشا آپس میں رتی برابر بھی مطابقت نہیں رکھتی۔یہ منافقت کے بے تاج بادشاہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں